Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فٹبال لیگز، پی ایس جی اور مونچنگ گلیڈبچ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

فٹبال لیگز، پی ایس جی اور مونچنگ گلیڈبچ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
January 23, 2021

برلن (92 نیوز) دنیا بھر کی فٹبال لیگز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، فرنچ فٹبال لیگ میں پی ایس جی اور جرمن فٹبال لیگ میں مونچنگ گلیڈبچ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

فرنچ فٹبال لیگ میں پی ایس جی کی ٹیم کا مقابلہ مونٹ پیلیئر سے ہوا، پی ایس جی کی جانب سے کلیان ایمباپے نے شاندار کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا، پی ایس جی نے حریف ٹیم کو چار صفر سے دھول چٹائی، فاتح ٹیم کی جانب سے ایمباپے نے دو گول اسکور کیے۔

جرمن فٹبال لیگ میں مونچنگ گلیڈنچ اور ڈورٹمنڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد مونچنگ گلیڈبچ نے دو کے مقابلے میں چار گول سے میچ اپنے نام کیا۔