Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فٹبال لیگز، مانچسٹر سٹی اور بارسلونا کی فتوحات، لیور پول اور ریال بیٹس کو شکست

فٹبال لیگز، مانچسٹر سٹی اور بارسلونا کی فتوحات، لیور پول اور ریال بیٹس کو شکست
February 8, 2021

مانچسٹر (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے لیور پول کو مات دے دی۔ مانچسٹر سٹی نے لیور پول کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ایلکے گنڈوگن نے دو گول کیے، اسپینش لیگ میں بارسلونا نے ریال بیٹس کو تین، دو سے شکست دے دی۔

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، مانچسٹر سٹی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

مانچسٹر سٹی کا مقابلہ لیور پول سے ہوا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف کے آغاز پر مانچسٹر سٹی نے ایک گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ 63 ویں منٹ میں لیور پول کی جانب سے محمد صلاح نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

کھیل کے اختتام تک مانچسٹر سٹی نے مزید تین گول کر کے چار، ایک سے میچ اپنے نام کرلیا۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے ایلکے گنڈوگن نے دو گول اسکور کیے۔

اسپینش لیگ میں بارسلونا نے ریال بیٹس کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ بارسلونا کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میچ میں آئے اور گول کر کے بار سلونا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔