Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فٹبال لیگز، بارسلونا اور بائرن میونخ کی فتوحات، ویرونا اور یووینٹس کا مقابلہ برابر

فٹبال لیگز، بارسلونا اور بائرن میونخ کی فتوحات، ویرونا اور یووینٹس کا مقابلہ برابر
February 28, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) اسپینش لیگ میں بارسلونا نے سیویا کو دو صفر سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن سنبھال لی، بارسلونا کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک گول اسکور کیا۔ جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ نے کولن کو پانچ، دو سے شکست دی۔

دنیا بھر کی فٹبال لیگز میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں، ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے کے لیے جنگ جاری ہے۔

اسپینش لیگ میں بارسلونا کا مقابلہ سیویا سے ہوا، بارسلونا نے سیویا کو دو صفر سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن سنبھال لی، بارسلونا کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک گول اسکور کیا۔

جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، بائرن میونخ نے کولن کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے لیونڈوسکی نے دو گول اسکور کیے۔

اٹالین فٹبال لیگ میں رونالڈو کا گول بھی یووینٹس کو جیت نہ دلا سکا، ویرونا اور یووینٹس کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔