Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فٹبالر رابرٹ لیونڈسکی نے جرمن فٹبال لیگ کا 49 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا

فٹبالر رابرٹ لیونڈسکی نے جرمن فٹبال لیگ کا 49 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا
May 16, 2021

لندن (92 نیوز) رابرٹ لیونڈسکی کی بڑی کامیابی آ گئی۔ جرمن فٹبال لیگ کے ایک سیزن میں چالیس گول کا گرڈ مولر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

لیونڈسکی نے جرمن کلب بائرن میونخ کی جانب سے کھیلتے ہوئے سیزن میں زیادہ گول کرنے کا گرڈ مولر کا ریکارڈ برابر کیا۔

پولش کپتان لیونڈسکی نے جرمن لیگ کے 28 مقابلوں میں 40 گول اسکور کئے۔ جرمنی کے عظیم فٹبالر گرڈ مولر نے 1972 میں ایک سیزن میں 40 گول اسکور کیے تھے۔

رابرٹ لیونڈوسکی فیفا بیسٹ پلیئر آف دی ایئرایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ پولینڈ کے صدر نے رواں سال مارچ میں انہیں کمانڈر کراس ایوار سے بھی نوازا تھا۔

جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ اور فرائی برگ میں میچ دو دو گول سے برابر رہا۔