Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فوکو شیما میں دھماکہ ، ایک شخص ہلاک، 17 زخمی

فوکو شیما میں دھماکہ ، ایک شخص ہلاک، 17 زخمی
July 30, 2020

فوکو شیما ( 92 نیوز) جاپان کے علاقے فوکوشیما میں دھماکا، ایک شخص ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے،افسوسناک واقعہ  ایک ریسٹورینٹ میں صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا۔

فوکو شیما کے ایک ریسٹورینٹ میں  صبح تقریباً 9 بجے دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ  17 زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ عمارت کے پرخچے اڑ گئے  اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ 15 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، دھماکا بظاہر گیس لیکیج کے باعث ہوا، تاہم اصل وجہ  کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

اس وقت ریسٹورینٹ کی مرمت اور بحالی کا کام جاری تھا۔