فواد چودھری نا اہلی کیس پیر کو سماعت کے لئے مقرر

فواد چودھری نا اہلی کیس پیر کو سماعت اسلام آباد 92 نیوز رجسٹرار آفس کاز لسٹ
۰۹ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) فواد چودھری نا اہلی کیس پیر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے  کاز لسٹ جاری کر دی۔

فواد چودھری نا اہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ  کریں گے ، عدالت نے چواد چودھری ، الیکشن کمیشن ، ایف آئی اے و دیگر کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں ۔

فواد چودھری کی جانب سے درخواست ناقابل سماعت ہونے پر پیر کو دلائل دیے جائیں گے ، درخواست میں فواد چودھری پر  پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں معلومات درست نہیں دی گئیں ، لہذافواد چودھری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے ۔

تازہ ترین ویڈیوز