فنڈز کی عدم دستیابی، حکومت کی فلاحی منصوبوں کی سبسڈی میں کٹوتی


فنڈز کی عدم دستیابی، حکومت، فلاحی منصوبوں، سبسڈی کٹوتی، اسلام آباد، 92 نیوز
۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث فلاحی منصوبوں کی سبسڈی میں کٹوتی کردی۔ مالی سال18-2017 کے دوران وفاقی حکومت نے 72 ارب 48 کروڑ روپے کا کٹ لگایا، مالی مشکلات کے سبب سبسڈی 193 ارب 85 کروڑ کے بجائے 117 ارب ادا کی گئی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی سبسڈی 160 ارب 87 کروڑ روپے سے کم ہوکر 149 ارب روپے تک آ گئی، پنجاب کی سبسڈی میں 13 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، دوسری جانب سندھ حکومت کی مختلف اشیاء اور خدمات پر سبسڈی 5 ارب 84 کروڑ روپے رہی جو بڑھ کر 6 ارب 8 کروڑ روپے تک آ گئی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی مختلف اشیاءاور خدمات پر سبسڈی 16 ارب 82 کروڑ روپے سے کم ہوکر 13 ارب 26 کروڑ روپے پر آگئی۔ خیبر پختونخوا کی سبسڈی میں 3 ارب 56 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی۔ دوسری جانب بلوچستان کی مختلف اشیاء اور خدمات پر سبسڈی 4 ارب 33 کروڑ روپے سے کم ہوکر صفر ہو گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز