فلم چارلیز اینجلز 29 نومبر کو برطانیہ سمیت یورپ بھر میں ریلیز ہو رہی ہے


فلم ، چارلیز اینجلز ، 29 نومبر ، برطانیہ ، یورپ ، ریلیز
۲۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۸ شام

 لندن (92 نیوز) ہالی ووڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم چارلیز اینجلز 29 نومبر کو برطانیہ سمیت یورپ بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔

جاسوس خواتین برطانیہ میں دھوم مچانے کو تیار ہیں۔ لندن میں فلم کے رنگارنگ پریمیئر میں ستاروں کی کہکشاں اتر آئی۔

ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم چارلیز اینجلز کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں منعقد ہوا۔ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکاراؤں کرسٹین اسٹیورٹ، ناؤمی اسکاٹ اور ایلا بلنسکا  سمیت دیگر کاسٹ اور ڈائریکٹر نے پریمیئر میں شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگا دئیے۔

تین جاسوس خواتین کے دبنگ کارناموں پر بنی اس فلم کی ڈائریکشن الزبتھ بینکس نے دی ہے۔ انہوں نے فلم میں بوزلی کا کردار بھی نبھایا ہے۔ فلم برطانیہ  اور یورپ کے سینما گھروں میں 29 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

چارلیز اینجلز کو پاکستان اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے سینماؤں میں 15 نومبر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا جس نے پہلے ہفتے 84 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز