فلم جوکر مسلسل شائقین کی نمبر ون پسند

فلم جوکر شائقین نمبر ون پسند لاس اینجلس ‏ ‏92 نیوز
۱۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ شام

سائیکو تھرلر فلم جوکر مسلسل شائقین کی نمبر ون پسند ہے ، ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر کمائی کے لحاظ سے نمبر ون فلم بنی رہی ، دو ہفتوں میں  مجموعی طور پر 192 ملین ڈالر سے زائد کمائی کرلی۔

امریکی باکس آفس پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی خونی جوکر کا راج برقرار ہے ، فلم جوکر نے مزید 55 ملین ڈالر اپنی جھولی میں ڈال لئے  ہیں ۔

برطانیہ کے ایک قدیم خاندان پر بنی  فلم  دی ایڈمز فیملی بھی شائقین کو پسند آرہی ہے  جو باکس آفس پر کمائی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر موجود ہے ، اس فلم نےپہلے ہی ہفتے 30.3ملین ڈالر سمیٹ لیے ہیں ۔

باکس آفس پر اداکارول اسمتھ کی فلم جیمینائی مین ہے تیسرے نمبر پر جس نے ایک ہفتےکے دوران 20.5ملین ڈالر کمالیے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز