Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فلسطین کا ٹرمپ کا مجوزہ منصوبہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا اعلان

فلسطین کا ٹرمپ کا مجوزہ منصوبہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا اعلان
January 30, 2020
غزہ ( 92 نیوز) مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ٹرمپ کا مجوزہ منصوبہ نامنظور، فلسطین  نے معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جانے کا اعلان کر دیا۔ فلسطینی غیرت و حمیت امریکی چودھراہٹ کے مقابل آ کھڑی ہوئی، امریکی صدر کا پیش کردہ امن منصوبہ قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ فلسطین  کے مندوب برائےاقوام متحدہ ریاض منصور کا کہنا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس آئندہ دو ہفتوں میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کریں گے، جس کے ذریعے ٹرمپ کے منصوبے پر عالمی برادری کو فلسطین کے رد عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسی سیشن کے دوران دوست ممالک کےتعاون سے ٹرمپ کے منصوبے کیخلاف مضبوط قرارداد پیش کی جائے گی۔