فضل الرحمٰن کی زیر قیادت آزادی مارچ 27 اکتوبر کو صبح 10بجے کراچی سے شروع ہو گا

فضل الرحمٰن ، زیر قیادت ، آزادی مارچ ، 27 اکتوبر ، صبح ، 10بجے ، کراچی ، شروع
۲۴ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۷ شام

 سکھر (92 نیوز) فضل الرحمٰن کی زیر قیادت آزادی مارچ 27 اکتوبر کو صبح 10 بجے کراچی سے شروع ہوگا۔

سکھر میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دو ماہ تک بھی اسلام آباد میں رہنا پڑا تو رہیں گے۔ مزدور سے چھابڑی والے تک  سب مارچ میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔ اس الیکشن کو نہیں مانتے ۔ مذاکراتی کمیٹی کو چاہئے کہ وہ عمران خان کا استعفیٰ ساتھ لائے۔

فضل الرحمٰن کا کہنا ہے حکومت نے کشمیر کا سودا کر دیا۔ 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ 31 اکتوبر کو اسلام آباد داخل ہوں گے۔ حکومت کے خاتمے کیلئے دو ماہ بھی رکنا پڑا تو رکیں گے۔

فضل الرحمٰن نے کہا عمران خان نے استعفیٰ نہ دیا تو قوم لے لے گی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا لہجہ ٹھیک نہیں تھا۔ کمیٹی اب عمران خان کا استعفیٰ ساتھ لائے۔ دھاندلی زدہ الیکشن کو نہیں مانتے۔

 انہوں نے کہا قوم متفق ہے کہ موجودہ حکمران حکومت کرنے کے قابل نہیں۔ آزادی مارچ میں مزدور، ڈاکٹر، اساتذہ سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ شریک ہوں گے۔ حکومت نے کہا مارچ میں رکاوٹ نہیں بنے گی لیکن راستے بند کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز