فضل الرحمٰن کا حسین چہرہ ہر چینل سارا دن دکھاتا ہے، فردوس عاشق اعوان

فضل الرحمٰن ، حسین ، چہرہ ، چینل ، فردوس عاشق اعوان
۱۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا فضل الرحمٰن کا حسین چہرہ ہر چینل سارا دن دکھاتا ہے۔ اس کے باوجود اعتراض ہے کہ انہیں دکھایا نہیں جا رہا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس ‏عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب کو پیمرا کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ مولانا کا ‏حسین چہرہ روز میڈیا کی زینت بنتا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اگر کوئی ‏نفرت انگیز تقریر کرے گا تو پیمرا حرکت میں آئے گا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے جھتے ‏میڈیا پر روز نظر آتے ہیں۔ ہمارے لیے ہیرو قربانیاں دیتے کشمیری حریت رہنما ‏ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس پر بریفنگ ‏دیتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سرحدی ‏علاقے کیلئے مناسب میکنزم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرحدی علاقوں میں ‏افواج کے ساتھ مل کر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل ‏ہو گا۔

تازہ ترین ویڈیوز