فضل الرحمٰن نے احتجاج کی سازش کرکے کشمیر کے ایشو کو پیچھے دھکیل دیا، فیاض چوہان


۱۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۸ شام

لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا فضل الرحمٰن نے احتجاج کی سازش کرکے کشمیر کے ایشو کو پیچھے دھکیل دیا۔ صاف ظاہر ہوتا ہے یہ بھارتی سازش ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ن لیگ شہباز شریف کے وژن کے مطابق دھرنے میں شریک نہیں ہونگے۔ ن لیگ اور پی پی دونوں نے مولانا کو انکار کر دیا۔ مولانا مایوسی کا شکار ہیں ۔ اس لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شہباز جانتا ہے مولانا کا دھرنا کوئلے کی تجارت کے مترادف ہے۔ کوئلے کی تجارت سے ہاتھ اور منہ کالا ہوتا ہے۔ شہباز جانتا ہے کہ سیاست میں کبھی جیل کبھی باہر۔ پرویز رشید شہباز شریف کا ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نذر وٹو کا کردار ادا کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان بولے پچھلے 13 ماہ میں 74 بار اے پی سی بنائی گئی۔ بجٹ اور چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کے وقت بھی ناکامی ہوئی۔ ن لیگ اور زردری کے ہاتھ میں مجبوری کی چوڑیاں ہیں۔ اس بار بھی آپکے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز