Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فضل الرحمٰن اور پی ڈی ایم کے بیانیے میں تضاد پوری دنیا دیکھ رہی ہے، فردوس عاشق

فضل الرحمٰن اور پی ڈی ایم کے بیانیے میں تضاد پوری دنیا دیکھ رہی ہے، فردوس عاشق
January 12, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور پی ڈی ایم کے بیانیے میں تضاد پوری دنیا دیکھ رہی ہے، یہ جس الیکشن کمیشن کو مانتے نہیں اسی کے زیر انتظام ضمنی الیکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔

منگل کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجتماعات سے کورونا پھیلا ہے، ان لوگوں نے اپنی منفی سیاست کی خاطر عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کے حقائق راجکماری اور ان کے ابا جی کیلئے ’’ شٹ اپ کال ‘‘ ہے۔ فیصلے پر ڈھول پیٹنے والے ن لیگی اب اپنا سر پیٹ رہے ہیں۔ براڈشیٹ نے مسلم لیگ ن کے ڈاکے کو ایک بار پھر بے نقاب کیا ہے۔ راجکماری اور کنیزاؤں کے سر شرم سے جھک چکے ہیں۔ ملکی دولت لوٹنے والے سابق حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان ان لٹیروں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا، پنجاب میں کورونا کے مجموعی کیسوں کی تعداد 146,016 تک پہنچ چکی ہے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 508 نئے مریض سامنے آئے۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے27 مریض انتقال کر گئے ہیں، کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 4,299 ہو چکی ہے۔ کورونا سے بچنے کا واحد ذریعہ احتیاط ہی ہے۔