Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی،8 لانچیں جل گئیں

فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی،8 لانچیں جل گئیں
October 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں فشریز  کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے مالیت کی8 لانچیں جل  کر راکھ بن گئیں۔

رات گئے فشری پر قائم شپ بلڈنگ یارڈ میں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، تیزی سےپھیلنےوالی  آگ ایک سے دوسری کشتی میں لگتی چلی گئی ، آگ کےشعلے اور دھواں آسمان سے باتیں کرنے لگا ،آگ کی شدت کودیکھتےہوئے فائربریگیڈ حکام کا طلب کیاگیا ، تاہم عینی شاہدین کاکہناہےکہ فائربریگیڈ کاعملہ تاخیر سےپہنچا۔

عینی شاہدین کےمطابق ریسکیو آپریشن شروع ہوتے ہی پانی کی قلت کے باعث روک دیا گیا جسکے باعث رات سے لیکر صبح تک  آگ نے ایک ایک کرکے 8 کشتیوں کو جلا ڈالا۔ کےایم سی،نیوی اور پورٹ قاسم کے فائرٹینڈرز نےچھ گھنٹوں کی جہدوجہدکےبعد آگ پر قابو پایا۔