Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈمیں 7 جنوری تک توسیع

فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈمیں 7 جنوری تک توسیع
December 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ کیس میں  فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں  7 جنوری تک توسیع کر دی گئی  ،آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی ۔ احتساب عدالت  اسلام آباد میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی  ، سماعت جج محمد اعظم خان نے کی ۔   فریال تالپور ،عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے اور حاضریاں لگوائیں ، فاروق نائیک نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ  ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے ، عدالت نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ضمنی ریفرنس کی کاپیاں کل تک تیار ہو جائیں گی ،اعظم وزیرکے  بیرون ملک ہونے  کی وجہ سے ناقابل ضمانت وارنٹ کی درخواست کر رکھی ہے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت سات جنوری تک ملتوی کر دی ۔