فرنچائز پوسٹ آفسز کی تعداد 15 ہزار تک بڑھائیں گے ، مراد سعید

فرنچائز پوسٹ آفسز ‏ مراد سعید اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وفاقی وزیر برائے مواصلات ‏ مواصلات و ڈاک
۰۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات و ڈاک  مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  فرنچائز پوسٹ آفسز کی تعداد 15 ہزار تک بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان پوسٹ پر کسی کو بھروسہ نہیں تھا، پوسٹل کی ٹریکنگ کیلئے ایپ تیار کی ہے، ہم نے پورے پاکستان میں یو ایم ایس سروس شروع کی پاکستان پوسٹ کا خسارہ بڑھ رہا تھا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہم نے خرچے بھی کم کرنے تھے،ریونیو بھی بڑھانا تھا،ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لیے ملک کے لیے پیسہ بچا رہے ہیں، فرنچائز پوسٹ آفسز کی تعداد 15 ہزار تک بڑھائیں گے اور پاکستان پوسٹ کو سیاسی بھرتیوں سے پاک کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز