Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فردوس عاشق اعوان کی اپوزیشن کو دشمن کا ایجنڈا ناکام بنانے کیلئے مل کر کام کی پیشکش

فردوس عاشق اعوان کی اپوزیشن کو دشمن کا ایجنڈا ناکام بنانے کیلئے مل کر کام کی پیشکش
November 4, 2020
لاہور (92 نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پنجاب کے میدان میں دوبارہ اینٹری ہو گئی۔ انہوں نے اپوزیشن کو دشمن کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے مل کر کام کی پیشکش کر دی۔ پنجاب کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وہ اپوزیشن کے زخموں پر نمک چھڑکنے نہیں بلکہ مرہم رکھنے آئی ہیں۔ پنجاب بڑا بھائی ہے، باقی اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنا ملک کی ضرورت ہے ۔ حزب اختلاف کی جماعتیں ذاتی مفاد کے لیے بیرونی طاقتوں کا آلہ کار بنی ہوئی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج پر سیاست کرنے والے ٹولے کو وہ دن نہیں بھولنے چاہیے جب نابینا افراد اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد کیا گیا اور کسانوں کو بدحال کیا گیا۔ مشیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ۔ پنجاب کا کوئی وزیر چھپ کر نہیں بیٹھے گا ، سب اپنی کارکرگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بیوروکریسی اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے بیروزگار صحافیوں کو روزگار کے متبادل مواقع فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔