فردوس عاشق اعوان نے آئی ایم ایف کو کڑوی گولی قرار دیدیا


فردوس عاشق اعوان نے آئی ایم ایف کو کڑوی گولی قرار دیدیا
۱۳ مئی, ۲۰۱۹ ۸:۲۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  نے آئی ایم ایف کو کڑوی گولی قرار دے دیا ، کہا کہ حکومت کو یہ کڑوی گولی لانگ ٹرم ریلیف کیلئے کھانا پڑی ۔

اکادمی ادبیات  اسلام آباد میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 767 ویں عرس مبارک کے حوالے سے قومی ادبی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  کا کہنا تھا حالت خراب ہو تو ڈاکٹر بھی کڑوی گولی دیتا ہے ، آئی ایم ایف بھی ایک کڑوی گولی ہے جو حکومت کو کھانا پڑی ۔

اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر بیمار نہ ہوں ، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے تو ہوا مگر عمل درآمد نہیں کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے مشکل فیصلے کیے ہیں ۔

انہوں  نے حضرت لعل شہباز قلندر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا  معاشرے میں صوفی ازم کے فروغ کی ضرورت ہے ۔

تقریب سے معروف شاعر افتخار عارف سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور حضرت لعل شہباز قلندر کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔

تازہ ترین ویڈیوز