Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں رمضان بازار کا دورہ ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو جھاڑ پلا دی

فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں رمضان بازار کا دورہ ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو جھاڑ پلا دی
May 2, 2021

سیالکوٹ (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں رمضان بازار کا دورہ کیا۔ خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو جھاڑ پلا دی۔

وزیراعلی کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے سیالکوٹ سستے رمضان بازار پہنچیں۔ ناقص اشیاء کی فروخت دیکھ کر طیش میں آ گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو سب کے سامنے جھاڑ پلا دی۔ بولیں آپ تنخواہ کس چیز کی لیتی ہیں؟آپ کا فرض ہے کہ آپ دیکھیں کیاغلط ہو رہا ہے۔ جھاڑ پڑنے پر سونیا صدف غصے میں پنڈال سے باہر چلی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ درجنوں رمضان بازاروں کے دورے کیے لیکن  ایسے حالات کہیں نہیں دیکھے۔ انتظامیہ کی ساری رپورٹ وزیراعلیٰ کو خود دوں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کا کہنا ہے صبح شام ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ گرمی کا موسم ہے اگر فروٹ خراب ہو بھی گیا ہے تو آرام سے بات کی جا سکتی ہے۔