Monday, March 8, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فردوس شمیم نقوی نے بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا

فردوس شمیم نقوی نے بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا
January 8, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے سندھ اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فردوس شمیم نے سینٹ انتخابات سے قبل اپنا استعفی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ جمعہ کو پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وہ 24 سال سے پارٹی سے وابستہ ہیں اور یہ دوسرا موقع ہے جب ان سے استعفی مانگا گیا۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ امکان ہے کہ حلیم عادل شیخ فردوس شمیم نقوی کی جگہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے 30 ستمبر 2020ء کو نقوی سے استعفی دینے کو کہا تھا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فردوس شمیم نقوی کو سندھ میں وزیر اعظم کا فوکل پرسن بنایا جائے گا۔