Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فردوس شمیم نقوی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے عہدے سے مستعفی

فردوس شمیم نقوی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے عہدے سے مستعفی
January 20, 2021

کراچی (92 نیوز) پی ٹی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فردوس شمیم نقوی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سےمستعفیٰ ہو گئے ،  سیکریٹری سندھ اسمبلی کے پاس اپنا استعفیٰ جمع کرادیا کہتے ہیں عہدہ چھوڑنے کی وجوہات وقت آ نے پر سامنے لائیں گے۔

وزیر اعظم اور وفاقی وزراء پر تنقید مہنگی پڑ گئی ، فردوس شمیم نقوی سندھ اسمبلی میں قائد حزب  اختلاف کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ، سیکریٹری سندھ اسمبلی کے پاس اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ۔

اسمبلی سے باہر میڈٰیا سے گفتگو میں فردوس شمیم بولے کہ استعفی کی کچھ وجوہات ہیں جو وقت آنے پرسامنے لائیں گے ۔فارن فنڈنگ کیس پر بات کرتے ہو ئے فردوس شمیم بولے پی ٹی آئی نےسب سےپہلے پارٹی فنڈ اور اثاثے ظاہر کیےتحریک انصاف نےموروثی سیاست پر کاری ضرب لگائی ہے ۔

فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو  شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اسپیکر کے روئیے پر بھی تنقید کی کہا کہ ایوان اپنا تقدس کھو چکا ہے، پوزیشن کی آواز کو ہمیشہ دبایا جاتا ہے ۔

فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔