فرانس کے زیرانتطام جزائر مختلف شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے



۰۵ دسمبر, ۲۰۱۸ ۶:۴۷ شام

پیرس (92 نیوز) فرانس کے زیر انتظام جزائر نیوکالیڈونیا تین زلزلوں سے لرز اٹھا۔ یک بعد دیگرےآنے والے دو زلزلوں کی شدت چھ اور سات عشارئیہ چھ تھی جبکہ تین گھنٹے بعد تیسرے زلزلے کی شدت چھ عشارئیہ سات ریکارڈ کی گئی۔

حکام کی جانب سے زلزلے کے بعد سونامی  کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد ساحلی علاقوں سے عوام کا انخلاء جاری ہے۔

عوام  کو سمندر سے تین سو میٹر دور محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب پیسیفک سونامی سینٹر کے مطابق  زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں دیکھنے میں آئی ہیں۔ پیسیفک سونامی سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمندرمیں اٹھنے والی لہریں تین میٹر اونچی ہو سکتی ہیں،جبکہ ان تینوں زلزلوں سے فی الحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز