فرانس کا بھارت پر پاکستان سے مذاکرات کیلئے زور

۲۳ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۰۷ شام

 پیرس (92 نیوز) فرانس نے بھارت پر پاکستان سے مذاکرات کیلئے زور دے دیا۔ صدر میکخواں نے نریندرمودی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان سے ملکر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں ۔

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر دنیا کے دیگر ممالک کی طرح فرانس کے صدر بھی انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش نہ رہ سکے۔

پیرس میں مودی اور  فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں صدر ایمونیل میکرون نے  اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام کے مفادات اور حقوق کا خیال رکھا جائے۔ کشمیر کے معاملے کو دو طرفہ بنیادوں پر حل کیا جائے۔

فرانسیسی صدر نے کچھ روز میں وزیر اعظم عمران خان سے بات کرنے کا عندیہ بھی دیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو زیر بحث لایا جائے گا۔

کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر منودی نے اپنی گفتگو کے دوران ایک بار پھر کشمیر کا ذکر نہیں کیا۔ وہ اس سارے معاملے کو نظرانداز کرتے دکھائی دیئے۔

تازہ ترین ویڈیوز