فرانس میں گھریلو تشدد،عورتوں کے قتل کے خلاف بڑا مظاہرہ

فرانس ، گھریلو ، تشدد،عورتوں ، قتل ، مظاہرہ
۲۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۴ دن

 پیرس (92 نیوز) فرانس میں گھریلو تشدد اور عورتوں کے قتل کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ پیرس میں ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں کی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے خواتین کو گھروں میں تشدد کر کے قتل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

رواں برس فرانس میں ایک سو سے زائد خواتین گھریلو تشدد کیوجہ سے ہلاک ہو چکی ہیں۔ مظاہرین نے قتل کی جانی والی خواتین کے ناموں کے قطبے اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگا رہی تھیں ۔

نیشنل یونین آف فیملیز آف فیمیسائیڈ وکٹمز کی صدر نےاس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو تشدد سے ہلاکتوں کی اتنی بڑی تعداد کسی صورت میں منظور نہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز