Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مسلم دنیا کا بائیکاٹ جاری

فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مسلم دنیا کا بائیکاٹ جاری
October 29, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اسلامی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار جاری ہے ۔ کئی ممالک میں مظاہروں اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری ہے ، مذمت کرنے والوں میں ملائیشیا بھی شامل ہوگیا ، چیچن رہنما رمضان قادروف کہتےہیں فرانسیسی صدر لوگوں کو انتہاپسند بننے پر مجبورکررہےہیں۔

اسلامی ممالک کی جانب سے گستاخ فرانس کی مذمت کا سلسلہ تیزہو گیا ۔  پاکستان، ترکی،سعودی عرب، ایران کے بعدملائیشیا اور چیچنیا کی حکومت نے بھی شدیدتحفظات کا اظہارکردیا۔

ملائیشین وزیر خارجہ ہشام الدین نے کہا کہ بڑھتےہوئےاسلام مخالف بیانات پرشدیدتحفظات ہیں،مذہب اسلام کی توہین کی کوششوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ چیچن رہنما رمضان قادروف نے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں فرانسیسی صدر میکخواں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم نےآزادی اظہارکی آڑمیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت  کرواکے لوگوں کو مجبور کررہے ہو کہ وہ انتہاپسندی کی جانب راغب ہوں۔

ادھر صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں سیکڑوں افراد نے فرانس کے خلاف مظاہرہ کیا اور فرانسیسی پرچم جلاکر اپنے جذبات کا اظہارکیا۔

بنگلہ دیش میں بھی  فرانس کےخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری  ہے ، دارالحکومت ڈھاکامیں مشتعل مظاہرین نے فرانسیسی صدر میکخواں کا پتلانذرآتش کیا گیا۔

ترکی، کویت، قطر، فلسطین، مصر، الجیریا، اردن، سعودی عرب، صومالیہ، شام، اور دیگر اسلامی ممالک میں سوشل میڈیا پر فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔

رابطہ کیجیے