فخرزمان کی تعریف کرنے پر محمد کیف تنقید کا شکار



۱۰ جولائی, ۲۰۱۸ ۷:۰۱ شام

ممبئی ( 92 نیوز ) پاکستانی اسٹار بلے باز فخر زمان کی بیٹنگ کی تعریف کرنے پر  سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف پر بھارت میں تنقید کے نشتر برسنے لگے ، سوشل میڈیا پر  سابق بھارتی کھلاڑی نے پاکستانی بلے باز کی آسٹریلیا کے خلاف اننگز کو سراہا تھا ۔

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا خاص طور پر فخرزمان نے اچھی اننگز کھیلی ۔

بھارت میں پاکستانی کرکٹر کی تعریف  بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھائی جس کے بعد سوشل میڈیا پر محمد کیف کیخلاف تنقید کے نشتر برسائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

پاکستانی اسٹار بلے باز نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف 91رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر گرین شرٹس کو سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔



تازہ ترین ویڈیوز