فتح نیوزی لینڈ کی ، جشن پاکستانیوں نے منایا

فتح نیوزی لینڈ جشن لاہور ‏ ‏92 نیوز کوہلی الیون ‏ سوشل میڈیا ‏
۱۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۰۸ شام

لاہور (92 نیوز) فتح نیوزی لینڈ کی ہوئی ، جشن پاکستانیوں نے منایا،  کوہلی الیون کی شکست  پر سوشل میڈیا پر خوب تبصرے ہو رہے ہیں۔

لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا ، پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کیلئے جال بننے والے بھارت  کوسیمی فائنل میں منہ کی کھانی پڑی  ،پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ترین بنانے کی خاطرانگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارنا بھارت کو مہنگا پڑگیا  ،  سیمی فائنل میں خود اپنے لئے  نیوزی لینڈ کا انتخاب کرنیوالا بھارت  اسی سے ہار گیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین  بھارت کی شکست پر دلچسپ تبصرے جاری  ہیں ، وزیر مملکت شہریار آفریدی نے لکھا اگر انگلینڈ سے جیت جاتے تو آج کوئی اور حریف ہوتا ۔

نوشابہ نےشکست خوردہ  انڈین کھلاڑیوں کی تصویر پر لکھا ایک انکا پلان تھا مگر اللہ کا پلان سب سے بڑا ہے ۔

علی زیان نے لکھا اس وقت سرفرازاحمد کی خوشی  دیدنی ہے،احمد کھوکھر نےاداکار نوازالدین صدیقی کی مفلوک الحال تصویر شیئر کرکے کیپشن جمایا ہر بھارتی کی اس وقت یہ حالت ہے۔

ایک صارف نے کین ولیم سن کو پاکستانی یونیفارم میں ملبوس دکھاکر کیپشن جمایا  شکریہ  ،مشن مکمل ۔

ادھربھارتی  دل جلے  بھی اپنی ٹیم کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں ۔ پراتک نے یووراج کی تصویر شیئر کرکے لکھا بڑے میچ کے کھلاڑی کی یاد تو آتی ہوگی،اکراش مشرا نے بھی اس سے ملتے جلتے جذبات کا ہی اظہار کیا ۔

بھارت نے پاکستان کیلئے گڑھا کھودا اورخود اس میں گرگیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز