فاٹا کیلئے وفاق کا 100 اب روپے سالانہ جاری کرنیکا فیصلہ

فاٹا
۳۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۳ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزارت خزانہ نے فاٹا کی تعمیر و ترقی کیلئے 100 اب روپے سالانہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

دہشتگردی اور شدت پسندی سے متاثرہ علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے  دو سال بعد بڑی پیشرفت  ہوئی ہے ۔ وزارت خزانہ  نے فاٹا کی تعمیر وترقی کیلئے 100ارب روپے سالانہ جاری کرنے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا۔

وفاقی بجٹ سے بھی سالانہ 40ارب روپے سے زائد الگ رقم مختص ہوگی۔ گزشتہ برس 28 مئی کو صدرپاکستان کی جانب سے انضمام بل پر دستخط کئے گئے تھے جس کے ساتھ ہی فاٹا باضابطہ  طور پر  خیبر پختونخوا کا حصہ بن گیا تھا۔

اس سے قبل  علاقے  کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں بل دوتہائی اکثریت سے پاس کیا گیا  گیا ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی  بل کو  دو تہائی اکثریت کی حمایت حاصل ہوئی تھی جب کہ قومی اسمبلی میں  مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے بل کی مخالفت کی  تھی ۔

دونوں کی مخالفت کے باوجود صوبائی اور قومی اسمبلی سے  اکثریت حاصل کر کے فاٹا کے انضمامم کی سمری صدر مملکت کو  بھیجی گئی تھی  ، جن کے دستخط کےبعد سے فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکاہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز