فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کھولنے کیلئے حکومتی ایس او پیز تیار


fast foods
08 اگست, 2020 5:51 شام

لاہور ( 92 نیوز) فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کھولنے کیلئے حکومتی ایس او پیز تیار کر لئے گئے ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایس او پیز جاری کردیے ۔

فاسٹ فوڈ اور ریسٹورینٹ کے ڈائننگ ہال میں سوشل پارٹیز کی اجازت نہیں ہو گی، ڈائننگ ہال میں 100 کی بجائے 50 فیصد تک لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت ہو گی ، ساٹھ سال زائد عمر والے شہریوں کو ریسٹورینٹ میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی، ریسٹورنٹ  میں ہر ٹیبل کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔

ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹ  میں پلے ایریاز بند رکھے جائیں گے سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے، انتظامیہ اور عملہ دستانے اور ماسک کا استعمال لازمی کریں گے ، شہریوں کو بھی بغیر ماسک کے ریسٹورینٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

ایس او پیز کے مطابق ہر کھانے کی ٹیبل پر ریسٹورنٹ انتظامیہ پر سینٹائزر رکھنا لازمی ہو گا ، ریسٹورنٹ  میں بوفے ایریاز میں جانے کی اجازت نہ دی جائے ، ویٹرز کسٹمر کو بوفے ایریاز سے خود کھانا تقسیم کرسکیں گے ، کسٹمرز  کی ریسٹورینٹ آمد پر ٹمپریچر سکینرز سے سکیننگ لازمی ہو گی۔

تازہ ترین ویڈیوز