فاسٹ باؤلر حسن علی نے رسم نکاح کیلئے ایک ہفتے کی رخصت مانگ لی

فاسٹ باؤلر حسن علی رسم نکاح ایک ہفتے رخصت
۱۶ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۴۴ شام

 لاہور (92 نیوز) فاسٹ باؤلر حسن علی نے  ٹریننگ کیمپ سے  ایک ہفتے کی رخصت مانگ لی۔ فاسٹ باؤلر کی رسم نکاح 20 اگست کو ہونا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم  کے فاسٹ باؤلر حسن علی 20 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ نکاح کی رسم دبئی میں ہوگی جس میں حسن علی کے قریبی عزیز ہی شریک ہونگے۔ ایسے میں قومی کرکٹر نے پی سی بی سے 1 ہفتے کی رخصت  مانگ لی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام 19 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے لیکن حسن علی اب اپنے نکاح کی وجہ سے کیمپ کو 27 اگست تک ہی جوائن کرسکیں گے جبکہ انکا فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیا جائےگا۔

تازہ ترین ویڈیوز