فاتح قرار پانے والے کلب لیورپول کو مانچسٹر سٹی نے چار صفر سے آؤٹ کلاس کیا


فاتح قرار ، کلب ، لیورپول ، مانچسٹر سٹی ، چار صفر ، آؤٹ کلاس
03 جولائی, 2020 12:38 شام

لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائیٹل جیتتے ہی لیور پول کو نظر لگ گئی۔ فاتح قرار پانے والے کلب لیورپول کو مانچسٹر سٹی نے چار صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔

انگلش پریمیئر لیگ اور اسپینش فٹبال لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں۔ پریمیئر لیگ کے چیمپئن بنتے ہی لیور پول کی ٹیم جیتنا بھول گئی۔

مانچسٹر سٹی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیور پول کو چار صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔ لیور پول کی ٹیم پوائنٹس کی بنیاد پر پہلے ہی ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

اسپینش فٹبال لیگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ریال میڈرڈ کی ایک اور کامیابی بھی سامنے آ گئی۔ ریال میڈرڈ نے  گیتافے کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول سرجیو راموس نے کیا۔ ریال میڈرڈ کے پوائنٹس ٹیبل پر 74 جبکہ دوسرے نمبر پر موجود بارسلونا کے70 پوائنٹس ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز