Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی نہ تھمی ، تین کشمیری شہید

غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی نہ تھمی ، تین کشمیری شہید
August 11, 2020
 سرینگر (92 نیوز) غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی نہ تھمی۔ مزید تین کشمیری نوجوانوں کو پاکستانی ہونے کا الزام لگا کر شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہدا 16 جولائی کو روزگار کی تلاش میں ضلع راجوڑی سے سرینگر روانہ ہوئے تھے۔ لاک ڈاؤن کے سبب شہدا ضلع شوپیاں تک ہی پہنچ سکے اور کرائے کی جگہ پر قیام پذیر تھے، جب انہیں جھوٹے مقابلے میں شہید کر دیا گیا۔ شہدا کی شناخت ابرار گجر، امتیاز گجر، اور ابرار خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سفاک فوجیوں نے تینوں نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد خود ہی ان کی تدفین بھی کر دی تھی ۔ شہداء کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنے سے اہلِ خانہ کو علم ہوا کہ ان کے پیارے شہید ہو چکے۔