Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل کر دیئے گئے

غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل کر دیئے گئے
October 12, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو گراؤنڈ میں لا کر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں پیش آیا۔ دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ بعد ازاں لاشیں کھیتوں میں پھینک دیں گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق چوکی نمبر پانچ کے علاقے میسیاں میں ریلوے ٹریک کے قریب کھیتوں سے پچیس سالہ کامران جس کے ہاتھ کمر پر بندھے ہوئے تھے اور سولہ سالہ لڑکی میمونہ کی لاشیں ملیں جنہیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے موقع سے شوائد اکھٹے کیے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے مقتول کامران پر گولیوں کے زخموں کے گیارہ اور لڑکی کے جسم پر گولیوں کے تین نشانات پائے گئے ہیں۔ بظاہر دوہرے قتل کی واردات غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ محسوس ہوتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹیکسلا طاہر کاظمی موقع پر پہنچنے جن کا کہنا تھا کہ دونوں مقتول ایک ہی علاقے کے رہائشی ہیں۔ تفتیش میں مزید صورتحال واضح ہو گی اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔