غلطی سے ایل او سی عبور کرنیوالے دو پاکستانی بھارت نے  دہشتگرد بنا ڈالے

غلطی ‏ ایل او سی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز فلیگ آپریشن ‏ فالس فلیگ آپریشن ‏ ڈی جی آئی ایس پی آر
۰۷ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۷ شام

اسلام  آباد (92 نیوز) بھارت کی  جھوٹے فلیگ آپریشن کے لئےبنیاد  تیار کرنے کی سازش بے نقاب ہو گئی ،  دو کشمیری غلطی  سے  ایل او سی پار گئے ، بھارتی آرمی اور میڈیا نے دہشتگرد بنا کر پیش کر دیا۔

بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کرنے کی بھونڈی کوشش  جاری ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے بھارتی فوج اورمیڈیا ایل او سی پر دو دہشت گرد پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے 21 اگست کو مبینہ دہشتگردوں کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے ، درحقیقت بھارتی فوج نے 2 پاکستانی کسانوں کو پکڑا  ، دونوں کسان گھاس کاٹتے ہوئے حاجی پیر سیکٹر میں غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے  ، پاکستانی شہریوں میں 21 سالہ محمد ناظم اور30 سالہ خلیل احمد شامل ہیں ۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے 27 اگست کودونوں ممالک کے حکام نے ہاٹ لائن پر اس معاملے پر بات کی ،  بھارتی حکام نے معمول کی قانونی کارروائی کے بعد جواب دینے کا کہا ، 2 ستمبرکو بھارتی میڈیا نے دونوں افراد کو کالعدم تنظیموں کا رکن قرار دینے کا جھوٹا دعویٰ کیا  ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 3 ستمبر کو ہاٹ لائن پر بھارتی حکام کیساتھ غلط میڈیا رپورٹس پر بات کی گئی ، بھارتی فوج نے 4 ستمبر کو جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق پریس کانفرنس کر ڈالی ، دونوں کسانوں کو دہشت گرد ظاہر کرنے کیلئے من گھڑت کہانی سنائی گئی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  دونوں شہری عام کسان اور ایل او سی کے قریب گاؤں تیرہ بن کے رہائشی ہیں ،  پاکستان بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے  شواہد کے ساتھ معاملہ اٹھا رہا ہے ، بھارتی اقدام ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی بنیاد بنانے کی کوشش ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز