غازی عبدالرشید قتل کیس، پرویز مشرف کی درخواست مسترد

غازی عبدالرشید قتل کیس پرویز مشرف درخواست مسترد اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ ‏
۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  اسلام آباد ہائیکورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی مقدمہ خارجہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں غازی عبدالرشید قتل کیس خارج کرنے کی پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت ہوئی ،  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر 2013 میں درج ہوئی، اب کیس کس مرحلے پر ہے، ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ کیس کا چالان 2014 میں عدالت میں جمع ہوا، کچھ معلوم نہیں ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار پاکستان سوشل اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی پارٹی کا مشرف کی ایف آئی آر سے کیا تعلق ہے؟۔

خاتون وکیل نے کہا کہ وہ سابق صدر رہے ہیں ہم اس لیے آئے ہیں ، عدالت نے سیاسی جماعت کی جانب سے پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر اخراج کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ آپ متاثرہ فریق ہیں اور نہ مفرور ملزم پرویز مشرف عدالت کے سامنے موجود ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز