عید کے پرمسرت موقع پر بھی ایدھی رضا کار فرائض کی انجام دہی میں مصروف


Edhi
25 مئی, 2020 3:50 شام

حیدر آباد ( 92 نیوز) عید الفطر کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن عید کے پرمسرت موقع پر بھی ایدھی رضا کار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

عید  الفطر خوشیوں کا تہوار ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ان پرمسرت لمحات کو اپنے پیاروں کے ساتھ گزارے لیکن معاشرے میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اپنے فرائض کی ادائیگی کی خاطر ان خوشیوں کے لمحات کو بھی قربان کردیتے ہیں، حیدرآباد میں ایدھی رضا کار بھی عید کے موقع پر اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

ایدھی رضا کاروں کا کہنا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کی تکمیل کے لئے عید کے موقع پر بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایدھی رضا کاروں کا کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی ان کی تمام خوشیاں موجود ہیں اور وہ اپنے فرائض ہمیشہ احسن انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز