Wednesday, June 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عید کے بعد ہونے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے لیے تجاویز طلب

عید کے بعد ہونے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے لیے تجاویز طلب
May 12, 2021

لاہور (92 نیوز) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مولانا فضل الرحمن کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ عید کے بعد ہونے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے لیے تجاویز طلب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم نے حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے حکمت عملی سے متعلق تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ تمام جماعتوں کو سربراہی اجلاس سے قبل پارٹی اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا مولانا نے لانگ مارچ کرنے کی صورت میں تیاری سے متعلق حکمت عملی وضح کرنے کی ہدایت بھی کی۔ دھرنا دینا ہے تو کتنے روز کےلئے؟ کون کتنے لوگ لائے گا؟استعفے کب دینے ہیں؟بعد میں کیا لائن آف ایکشن ہو گا پلان مرتب کرنے کا کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی ف کی مرکزی شوری کا اجلاس بھی 23 اور 24 مئی کو طلب کر لیا جس میں حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔