Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عید میلاد النبیﷺ کی آمد آمد ، جشن ولادت شایان شان سے منانے کیلئے جوش و جذبہ بڑھنے لگا

عید میلاد النبیﷺ کی آمد آمد ، جشن ولادت شایان شان سے منانے کیلئے جوش و جذبہ بڑھنے لگا
October 23, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) عید میلاد النبی کی آمد آمد ہے۔ جشن ولادت شایان شان انداز سے منانے کیلئے جوش و جذبہ بڑھنے لگا۔ عاشقان رسول کی جانب سے درود وسلام کی محافل ، گھروں، گلیوں اور بازاروں کو سجانے کیلئے جھنڈیوں، لائٹس اور دیگر اشیا کی مانگ بڑھ گئی۔ سرکار کی آمد مرحبا میلادالنبی ﷺ کا مہینہ شروع ہوتے ہی عاشقان رسولﷺ نے جشن عید میلادالنبی ﷺ منانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں بازاروں میں کافی رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ شہری سجاوٹ کے لیے مختلف قسم کا سامان خرید رہے ہیں جن میں نعلین پاک ﷺ کے رول ماڈل، فانوس، سبز رنگ کے جھنڈے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا مہینہ ہے ، ہم اس کو بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

رابطہ کیجیے