Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے قوم کو مبارکباد کا پیغام

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے قوم کو مبارکباد کا پیغام
October 30, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) عید میلادالنبی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو مبارک باد کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا آپ کی بدولت جہالت اور ظلم و جبر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا ۔ صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا آپ ﷺ کی بدولت دنیا کی عدل و انصاف، مساوات اور رحمت کے نور سے آبیاری ہوئی ۔ پوری انسانیت کی فلاح یقیناً آپ ﷺ کی سنت طیبہ کی پیروی میں ہے۔ اسلام کو صحیح طور پر سمجھنے اور سمجھانے کے لئے سیرت پاک ﷺ کو پیشِ نظر رکھنا اور اس پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا دورِ اول میں لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا باعث قرآنِ پاک اور رسول اللہ خاتم النبیینﷺ کی شخصیت  ہی تھی۔ آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ سے ہمیں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کا درس ملتا ہے۔ آپ ﷺ نے غلاموں، عورتوں اور بے سہارا لوگوں کو حقوق دیے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد ڈالی۔ پیغمبرِاسلام ﷺ  کے اسوۂِ حسنہ اور انکی تعلیمات کا عکس  ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے۔ صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا مغرب میں حضورﷺ کی شان میں اہانت اور گستاخی کے قابلِ مذمت واقعات پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسے اقدامات نفرت اور تقسیم کا باعث بنتے ہیں اور بین المذاہب امن اور مکالمے کی روح کے خلاف ہیں۔ عالمِ اسلام کے رہنماؤں سے اپیل کروں گا کہ حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے ایک متفقہ مطالبہ عالمی اداروں کے سامنے پیش کریں ۔ ہمیں اسلاموفوبیا سے نمٹنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے حضورﷺ کی حیات طیبہ اور قرآن پاک کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ہم سب کو سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ کی تمام تقریبات میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے۔

رابطہ کیجیے