عید قرباں کے قریب آتے ہی پشاور میں مویشی منڈیاں سج گئیں

عید قرباں پشاور مویشی منڈیاں سج
۰۴ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۳۴ شام

 پشاور (92 نیوز) عید قرباں کے قریب آتے ہی پشاور میں مویشی منڈیاں سج گئیں۔ رنگ روڈ پر لگی مویشی منڈی ملک بھر سے لائے گئے خوبصورت اور قیمتی جانوروں سے بھری پڑی ہے

منڈی میں ایک سے بڑھ کر ایک جانور موجود ہے جن کی صحت اور خوبصورتی دیکھنے والے تو بہت ہیں لیکن انہیں خریدنے والے کم ہی ہیں۔

مویشی منڈی میں پنجاب اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے بیوپاری بھی اپنے جانوروں کی اچھی قیمت پر فروخت کی امید پر ان جانوروں کی خوب خاطر مدارت کررہے ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس بار جانور پالنے کا خرچہ بڑھ گیا ہے اس لئے قیمتیں بھی زیادہ ہیں۔

بیوپاری مویشی منڈی میں جانوروں کے لئے کئے انتظامات سے بھی مطمئن دکھائی دے رہے ہیں

پشاور میں سجی ان مویشی منڈیوں میں جانور بھی بہت ہیں اور انہیں دیکھنے والے بھی اگر نہیں ہیں تو صرف سنجیدہ خریدار جو تاحال منڈی میں دکھائی نہیں دیتے۔

تازہ ترین ویڈیوز