Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری

عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری
May 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں نرمی کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کی کمی گئی ہے۔ خواتین کیلیے 60 سال اور مردوں کیلیے 65 سال سے زائد عمر والے افراد پر اس نرمی کا اطلاق ہو گا۔ سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں اور کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں پر اس نرمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔