عوام 30 جون تک اثاثے ظاہر کر کے ملک کو فائدہ پہنچائیں ، وزیر اعظم

پاک فوج، ٹیکس، ایمنسٹی اسکیم، وزیراعظم، عمران خان،
۱۰ جون, ۲۰۱۹ ۹:۳۵ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام میں کہا کہ عوام 30 جون تک اثاثے ظاہر کر کے ملک کو فائدہ پہنچائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے صبح 9 بجے قوم کے نام اہم پیغام دیا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال میں پاکستان کا قرض 6 ہزار سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے ، پاکستانی قوم دنیا میں سب سے زیادہ زکوٰۃ دینے والی قوم ہے ،مگر سب سے کم ٹیکس دیتی ہے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آدھا ٹیکس قرض کی اقساط میں چلا جاتا ہے ،عوام بے نامی اکاؤنٹس  اور بیرون ملک  پیسہ  30 جون تک ظاہر کر کے  ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کو بھی فائدہ پہنچائیں ۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کے پاس وہ معلومات ہیں جو سابق حکومتوں کے پاس نہیں تھیں ، عوام اسکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، عظیم قوم بننا ہے تو خود کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز