عوام مخالف اقدامات سے مودی سرکار اپنا اعتماد کھوچکی ہے ، محبوبہ مفتی

۱۱ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ شام

سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ عوام مخالف اقدامات  سے مودی سرکار اپنا اعتماد کھوچکی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں  محبوبہ مفتی کاکہنا تھا کہ  مودی سرکار نے کئی عوام مخالف اقدامات کئے ہیں  جن کی وجہ سے  انکی حکومت مقبو ضہ کشمیر میں اعتماد کھو چکی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے  کہا کہ حریت رہنماؤں کی گرفتاری  اور ملک بھرمیں کشمیریوں پرحملوں میں مودی سرکارملوث ہے۔

محبوبہ مفتی
عوام مخالف اقدامات سے مودی سرکار اپنا اعتماد کھوچکی ہے ، محبوبہ مفتی

مودی سرکار کی جموں وکشمیرمیں انتخابات میں تاخیر ،آرٹیکل 35پر پُرسرار خاموشی  اور آزادپریس کو دبانا بھی  انکی سرکار کی اعتماد میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ  مودی سرکار جموں وکشمیرمیں انتخابات میں تاخیر اور جماعت اسلامی پرپابندی  لگاچکی ہے،آزاد پریس کو دبانے،حریت رہنماؤں کی گرفتاری ،ملک بھرمیں کشمیریوں پرحملوں میں بھی  بھارتی حکومت کا ہاتھ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز