عوامی نیشنل پارٹی کی فاٹا کےخیبرپختونخوا میں ضم ہونے کی خوشی میں تقریب



۲۶ مئی, ۲۰۱۸ ۹:۳۰ دن

پشاور (92 نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا جس کے دوران آتش بازی کی گئی۔

آتش بازی سے فضا رنگ و نور سے منور ہو گئی۔

قومی اسمبلی نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کی ترمیم منظور کی تو فیصلے پر جہاں قبائلیوں نے خوشی کا اظہار کیا وہاں خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی اسے خوش آئند قرار دیا۔

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی نے انضمام کی خوشی میں آتش بازی کا اہتمام کیا۔

تقریب کے دوران مشعل بھی روشن کئے گئے، پارٹی قائدین نے اسے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا۔

مقررین نے کہا کہ فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام کی توثیق سے قبائلی علاقوں میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا اور ان کو بھی وہ تمام حقوق حاصل ہو جائیں گے جو ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل ہیں۔



تازہ ترین ویڈیوز