عمر اکمل اور احمد شہزاد کی قومی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ غلط ثابت


عمر اکمل، احمد شہزاد، قومی ٹیم، واپسی کا فیصلہ، غلط ثابت، لاہور، 92 نیوز
۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۳۱ دن

لاہور (92 نیوز) عمر اکمل اور احمد شہزاد نے قومی ٹیم میں اپنی واپسی کا فیصلہ غلط ثابت کر دیا۔ دونوں ہی بلے باز سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

عمر اکمل نے ٹی ٹونٹی سیریز کے دونوں میچوں میں کھاتہ تک نہ کھولا، دونوں بار انڈہ ہی ان کے حصے میں آیا۔

احمد شہزاد پہلے میچ میں 4، دوسرے میں 13 رنز بنا سکے، اسی طرح بابر اعظم پہلے میچ میں 13 جبکہ دوسرے میچ میں 3 رنز بنا کرچلتے بنے۔

کپتان سرفرازاحمد بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے، قومی ٹیم کے قائد نے دونوں ٹی 20 میچوں میں بالترتیب 24 اور26 رنز بنائے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

تازہ ترین ویڈیوز