Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمرکوٹ کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کردیا، بلاول بھٹو

عمرکوٹ کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کردیا، بلاول بھٹو
January 19, 2021

عمرکوٹ (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا، عمرکوٹ کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کردیا، اسلام آباد کو پیغام مل چکا ہے، ان کو سینٹ الیکشن سے بھی بھگائیں گے۔

پی پی کے چیئرمین نے عمرکوٹ میں تقریب سے خطاب میں کہا، عوام دشمن اور جمہوریت دشمن طاقتوں کو جواب دے دیا ہے۔ سیاسی یتیموں کا ٹولہ جو کل مشرف کے ساتھ آج پی ٹی آئی کےساتھ ہے۔
انہوں نے کہا، عوام جانتے ہیں کہ انہوں نے دھاندلی کرکے اور ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر وزیراعظم بنایا ہے۔ دو سال میں عوام کا جینا محال کردیا ہے، ان کو گھرنہ بھیجا تو عوام کے ساتھ ظلم کون روکے گا۔ جب عوامی ووٹوں سے حکومت بنتی ہے تو وہ عوام کے مسائل بھی حل کرتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا یہ فارن فنڈنگ سے آئے ہیں، الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا۔ ان کی پوری جماعت ہی کرپٹ نکلی۔ یہ جواب نہیں دے سکے کہ کے پی میں مہنگی بسیں چل رہی ہیں۔ ہم ان سے استعفے کامطالبہ کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو بولے کہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو ختم کیا گیا، سکیورٹی رسک قرار دیا گیا، عمرکوٹ کے عوام نے سلیکٹڈ کو ریجیکٹڈ کردیا۔ اشارے پر حکومت بنانے والے عوام کی خدمت نہیں کرتے۔ عوام ساتھ ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔