Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران فاروق قتل کیس، گرفتار ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

عمران فاروق قتل کیس، گرفتار ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
April 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی کو عمر قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

ملزمان نے اے ٹی سی کا 18 جون 2020 کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔