Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کے سیاسی قد کاٹھ کا کوئی لیڈر نہیں، فواد چودھری

عمران خان کے سیاسی قد کاٹھ کا کوئی لیڈر نہیں، فواد چودھری
April 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا، پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں، ان کے مقابلے میں کوئی سیاسی قد کاٹھ کا لیڈر نہیں ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا۔ نواز شریف کا کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی ن لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔ طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے، ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا۔

وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ، ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی ،پی ٹی آئی ہاری ہے۔ ہار کی وجوہات ہیں، جن کی طرف میں پارٹی کے اندرتوجہ دلاتا رہا ہوں۔ پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی، اس ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔