عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی توڑ پھوڑ کی ویڈیوز سامنے آگئیں


عمران خان ‏ بیرسٹر حسان نیازی ‏ توڑ پھوڑ ‏ ویڈیوز ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏
۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱:۲۶ شام

لاہور ( 92 نیوز ) وکلا کی جانب سے پی آئی سی پر حملے کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی توڑ پھوڑ کی ویڈیوز سامنے آگئیں ۔

گزشتہ روز وکلاء کی جانب سے پی آئی سی  پر حملے کے وقت  وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی  وہیں  موجود تھے، حسان نیازی کی توڑ پھوڑ کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔

پولیس موبائل کی توڑ پھوڑ اور آگ لگانے میں بھی  حسان خان نیازی پیش پیش رہے ، ویڈیو میں حسان خان نیازی کو پولیس موبائل کو توڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حسان نیازی ساتھی وکلاء کو اشتعال بھی دلاتے رہے ، ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹویٹر پر صارفین بیرسٹرحسان خان نیازی  کی کلا س لینے لگے۔

دوسری جانب  حسان نیازی نے ویڈیوز سامنے آنے کے بعد واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ساتھی وکلاء کے مقاصد کی سپورٹ کرتا ہوں ، تشدد کے عنصر سے لاتعلقی اختیار کرتا ہوں ،  میں مظاہرے میں شریک تھا لیکن تشدد کی حمایت نہیں کرتا۔

تازہ ترین ویڈیوز